22 جولائی 2017 - 19:41
شہید تیموری کے گھرانے کو سیدالمقاومہ کا تحفہ

سید حسن نصراللہ نے ایک جلد قرآن مجید بطور ہدیہ بھیج کر شہید تیموری کے گھرانے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل اور محاذ مزاحمت کے قائد جناب سید حسن نصراللہ نے اپنے ہاتھ کی تحریر کردہ یاددادشت کے ساتھ مجلس شورائے اسلامی [پارلیمان] پر تکفیری ـ صہیونی گماشتوں کے دہشت گردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید تیموری کے گھرانے کے لئے ایک جلد قرآن کریم بطور ہدیہ ارسال کیا ہے۔
یاد رہے کہ شہید تیموری 17 جون 2017 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمان پر ہونے والے داعشی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے تھے۔
سیدالمقاومہ کی یادداشت کا متن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
دو عزیز شہیدوں محمد رضا و محمد جواد تیموریان کے لئے دین و دنیا اور آخرت کی ہر قسم کی سعادت اور خیر و عافیت کی دعا کے ساتھ اور اس التجا کے ساتھ کہ اللہ تعالی اس شریف اور عزیز خاندان کے عزیز شہیدوں کو اپنی درگاہ میں قبول فرمائے۔
دستخط:
سید حسن نصر اللہ
شوال 1438ہجری


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110